یوکرین کی جنگ میں سابق امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کے مارے جانے کا انکشاف
May ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
یوکرین کی جنگ میں امریکہ اور یورپی ممالک کے آلہ کار بڑے پیمانے پر ہلاک ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جنگ میں اب تک 16سابق امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنے مقالے میں دعوی کیا ہے کہ امریکی اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور دوسرے امریکی حکام کے کہنے کے باوجود وہ اپنی ذاتی حیثیت سے یوکرین کی جنگ میں شرکت کرنے کے لئے یوکرین گئے۔
اس سے قبل روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ میں 2 ہزار 500 سے زائد غیر ملکی کیف کا ساتھ دینے کے لئے یوکرین پہنچے ہیں۔