Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • برکس گروپ کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان

برکس گروپ کے وزرائے خارجہ نے بنیادی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہتھیاروں پر کنٹرول کو مضبوط بنانے اور انرجی سیکورٹی کی ضمانت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برکس گروپ کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ رات جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں اپنے اجلاس کے بعد کہا کہ برکس کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کو مضبوط بنانے، ایٹمی ترک اسلحہ اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ، جراثیمی اور زہریلے ہتھیاروں کی تیاری اور ذخیرہ کرنے پر پابندی اور انھیں تباہ کرنے کے کنونشن بی ٹی ڈبلیو سی اور کیمیاوی ہتھیاروں کی تباہی اور انھیں ذخیرہ کرنے پر پابندی اور انھیں تباہ کرنے کے کنونشن سی ڈبلیو سی کے فیصلوں کا خیال رکھنے اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ان کنونشنوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

برکس کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح خلا سے متعلق طویل مدت سرگرمیوں اور پائیدار ترقی اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کے  لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا۔

برکس کے وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں یوکرین تنازعہ کے حل کے لیے بین الاقوامی ثالثی کا خیرمقدم کیا۔

برکس وزرائے خارجہ نے انرجی کی بنیادی تنصیبات سمیت دیگر اہم بنیادی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کی بھی مذمت کی۔

اس وقت روس، چین، برازیل، جنوبی افریقہ اور ہندوستان برکس کے رکن ہیں جبکہ ایران اور سعودی عرب بھی ان ممالک میں شامل ہیں کہ جو اس گروپ میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹیگس