Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • شام کے آسمان پر روس اور امریکہ کے درمیان ہو سکتا ہے بڑا تصادم؟

روسی وزارت دفاع نے تنقید کی ہے کہ فلائٹ سیفٹی کے شعبے میں پہلے سے طے شدہ معاہدوں کے برعکس، شام کے آسمان پر روسی طیاروں کے قریب پہنچنے پر امریکی طیاروں پر نصب ہتھیاروں کے سسٹم فعال اور نشانہ بنانے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: نووستی خبر رساں ادارے کے حوالے سے، شام میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے نائب سربراہ ایڈمرل اولیگ گورینوف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ کی جانب سے تنازعات کے حل کے پروٹوکول اور روس و امریکہ کے درمیان دوطرفہ یادداشت کی خلاف ورزی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور امریکہ کے درمیان شام کے آسمانوں میں فضائی سکیورٹی کے حوالے سے جنگ جاری ہے۔

روسی فوجی اہلکار نے کہا کہ ماضی کی طرح، مشرقی شام میں طے شدہ پروازیں چلانے والے روسی ایرو اسپیس فورس کے طیاروں کے آسمان پر پہنچنے پر امریکی فضائیہ کے پائلٹوں کے ہتھیاروں کے سسٹم کے فعال ہونے کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ مسئلہ غیر متوقع واقعات کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2015 میں روسی وزارت دفاع اور امریکی محکمہ دفاع کے درمیان شام کے آسمانوں میں پروازوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ یہ معاہدہ شام کی فضائی حدود میں تمام جنگی طیاروں اور ڈرونز کی کارروائیوں کو منظم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انجام دیا گیا ہے۔

ٹیگس