Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • مسلح کارروائیوں کے خلاف نیویارک میں احتجاج

نیویارک میں سیکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹی اور اسکول طلبا نے مسلحانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں سیکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹی اور اسکولی طلبا نے مسلحانہ کارروائیوں کے خلاف کئی علاقوں میں احتجاج کیا اوریلی نکالی۔

رواں سال کی ابتدا سے لیکر اب تک امریکہ میں قتل عام کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

تقریبا ہر ہفتے ایک ایسا واقعہ ضرور رونما ہوتا ہے جس میں بیک وقت متعدد جانیں اسلحہ لابی کی ہوس پر قربان ہوتی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی ایک سو گیارہ دن میں، سترہ بار ماس فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں اٹھاسی لوگوں کی جان گئی ہے۔ ان تمام واقعات میں قاتلوں نے مختلف نوعیت کی گنوں کا استعمال کیا۔

 امریکی اداروں کی جانب سے جاری شدہ ڈیٹا کے مطابق، چھیالیس لاکھ امریکی بچے ایسے گھروں میں رہ رہے ہیں جہاں گولیوں سے لیس کم سے کم ایک ہتھیار بلاحفاظت موجود ہے۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم لاطینی نژاد امریکیوں کو سفید فاموں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ گن سے ہلاکت کا خطرہ درپیش ہے جبکہ سیاہ فام طلبا کو تین گنا زیادہ اسلحے سے اجتماعی قتل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ان مسلحانہ حملوں میں نوے فیصد لڑکیاں ہلاک ہوئی ہیں۔ 

ٹیگس