Jun ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • برطانوی حکومت لندن اسلامی مرکز کی سرگرمیوں کو بحال کرے: برطانوی مسلمان

برطانوی حکام کی جانب سے لندن کے اسلامی مرکز کو بند کئے جانے کے فیصلے پر برطانوی مسلمان چراغ پا ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانوی حکومت کے  چیریٹی کمیشن کی جانب سے لندن کے اسلامی مرکز کو بند کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، لندن میں مقیم مسلمانوں کی بڑی تعداد نے جمعرات کی رات اس مرکز کے سامنے اجتماع کیا۔ دیر رات تک جاری رہنے والے احتجاج کے دوران اعلان کیا گیا کہ اس مرکز کی سرگرمیوں کی بحالی تک احتجاج  کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اجتماع کے شرکا نے بتایا کہ لندن اسلامک سینٹر کو صیہونی گروہوں کے اسلام دشمن الزامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانوی حکومت کے ذیلی ادارے چیریٹی کمیشن نے لندن اسلامک سینٹر کو عارضی طور پر بند، اس کے انتظامی بورڈ کو برطرف اور ایک غیرمسلم شخص کو اس مرکز کے سربراہ کا سربراہ منصوب کیا ہے جس پر برطانوی مسلمانوں میں کافی غم و غصہ پایا جاتاہے۔

لندن شہر کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ اس مرکز کو فوری طور پر بحال اور اسلامی مراکز کے معاملات میں حکومت کی بے جا مداخلتوں اور منافرت پر مبنی فیصلوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ٹیگس