Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • تائیوان کے اطراف میں چین کے جنگی طیاروں کی اڑان

چینی فوج نے تائیوان کی فضائی اور سمندری حدود میں جنگی طیارے اور بحری جہاز بھیج کر اس کی مسلح افواج کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز کہا ہے کہ تائیوان کے اطراف میں چین کے بارہ جنگی طیاروں اور چار جنگی بحری جہازوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ تائیوان نے چین کے اس اقدام کے ردعمل میں اپنے جنگی طیارے اور بحری جہاز علاقے میں بھیجے ہیں۔

چین کی فوج نے تقریبا ایک ہفتہ پہلے بھی تائیوان کی فضائی اور سمندری حدود میں کئی جنگی طیارے اور بحری جہاز بھیج کر تائیوان کی مسلح افواج کو پیغام دیا تھا۔

اس سے قبل چین کی وزارد دفاع کے ترجمان تان کفی نے بھی کہا تھا کہ چینی فوج تائیوان میں ہر قسم کی غیرملکی مداخلت کو روکنے کے علاوہ اس جزیرے میں علیحدگی پسند قوتوں کو کچلنے کے لیے تیار ہے۔

بیجنگ تائیوان جزیرے کو اپنا اٹوٹ حصہ قرار دیتا ہے اور وہ اس کی چین سے علیحدگی کے لیے کیے جانے والے کسی بھی اقدام کا سخت مخالف ہے۔ چین اور تائیوان کے درمیان فوجی کشیدگی امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات، تائیوان کے داخلی امور میں واشنگٹن کی مداخلت اور اسے ہتھیاروں کی فراہمی کے بعد سے بدستور جاری ہے۔ چین کے جنگی طیارے اور بحری جہاز تائیوان کی فضائی اور سمندری حدود میں بدستور گشت کرنے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس