یونان کشتی حادثے کے مبینہ ملزمین کے خلاف عدالتی کارروائی شروع
Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
یونان کے سمندر میں پیش آنے والے کشتی حادثے کے سلسلے میں یونان میں گرفتار نو مبینہ ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کردیا گیا، عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ بھی دے دیا۔
سحر نیوز/دنیا: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ملزمان کی عمریں بیس سے چالیس سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق مصر سے ہے۔ ملزمان پر قتل اور جرائم پیشہ تنظیم بنانے کے الزامات ہیں، جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: یونانی سمندر کی نذر ہو جانے والی کشتی میں دسیوں پاکستانی شہریوں کی موت یا لاپتہ ہونے ہونے کا خدشہ
واضح رہے کہ کشتی حادثے میں بیاسی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک سو چار کو بچالیا گیا تھا جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کشتی میں چار سو سے لے کر ساڑھے سات سو تک مسافر سوار تھے۔