Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر نے چینی صدر کو ڈکٹیٹر کہہ دیا، چین کا شدید ردعمل

امریکی وزیر خارجہ کے بیجنگ کے دورے کے محض ایک دن بعد، جو بائیڈن نے چین کے صدر کو ڈکٹیٹر کہہ کر یاد کیا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر نے کیلی فورنیا میں اگلے دور کی صدارتی مہم کے سلسلے میں ہونے والے ایک پروگرام میں دعوی کیا کہ چین کے صدر اس وقت بڑے ناراض ہوئے جب میرے حکم پر چینی بیلون کو مار گرایا گیا۔
امریکی صدر نے یہ دعوی بھی کیا کہ امریکی فضا میں پرواز کرنے والا یہ بیلون دو بھرے کنٹینروں کے برابر جاسوسی وسائل سے لیس تھا۔
امریکی صدر نے دعوی کیا کہ شی جن پنگ کی پریشانی کی وجہ یہ تھی کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ مذکورہ بیلون کہاں ہے۔ 
جو بائیڈن نے چین کے صدر پر نشانہ کستے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹروں پر لاعلمی گراں گزرتی ہے۔ 
بائیدن نے یہ بات ایسی حالت میں کہی کہ پیر کی شام کو چین کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ واشنگٹن کو چین اور اس ملک کے مفادات اور قانونی حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔
امریکی صدر کے اس بیان پر چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے ہم اس بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں، امریکا کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔  چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دینا چین کے سیاسی وقار کی سنگین خلاف ورزی اور کھلی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔

ٹیگس