نیٹو یوکرین کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے: ولادیمیر زیلنسکی
Jul ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔
سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کے بارے میں واضح موقف اختیار کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کے ساتھ پریس کانفرنس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کرلے اور اس حوالے سے نیٹو کو چاہیے کہ جلد اور واضح موقف اپنائے۔
قبل ازیں زیلنسکی اور یوکرینی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے مغرب پر دباو ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے، یوکرین کو ایف 16اور پائلٹس کی تربیت کی ضرورت ہے۔