Jul ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • یوکرین میں جنگ کے اگلے مورچوں پر شدید لڑائی جاری

یوکرین کی نائب وزیر دفاع نے یوکرین میں جنگ کے اگلے مورچوں پر شدید لڑائی کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کی نائب وزیر دفاع ہانا مالیار نے پیر کی صبح اپنے ٹیلی گرام پیج پرلکھا کہ ہماری افواج کو، روسی فوج کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

روسی فوج، ریموٹ سے کنٹرول کئے جانے والے دھماکہ خیز مواد کا جال بچھا کو یوکرین کی فوج کی پیشقدمی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔اور ریزرو فورسز کو تعینات کر کےاپنی دفاعی لائنوں کو مضبوط کر رہی ہے۔

ساتھ ہی یوکرین کی نائب وزیر دفاع نے یوکرین کے مشرقی جانب سے چار محاذوں پر روسی افواج کی پیشقدمی کا اعتراف کیا ہے۔

یہ ایسے میں ہے کہ جب روس کی وزارت دفاع کے بقول، یوکرین کی حکومت روس کے خلاف جوابی حملوں کی کوششوں کے دوران کہ جس کا اس نے ایک طویل عرصے سے وعدہ کیا تھا، جنگ کے مختلف محاذوں پر اب تک ہزاروں فوجیوں سے ہاتھ دھو چکی ہے۔

ٹیگس