لندن کی فضا مردہ باد اسرائیل سے گونج اٹھی
جنین کیمپ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف لندن میں سسیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
سحر نیوز/ دنیا: لندن میں ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو روکنے اور قبضہ گری کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھے فلسطینی سرزمین کی آزادی اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
جنین پر دو روزہ حملے کے بعد جو پیر کی صبح شروع ہوا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کا مقصد جنین میں مزاحمت کو ختم کرنا تھا، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 300 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 12 مسلح تھے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب حملے سے قبل کہا گیا تھا کہ جنین میں 300 سے زائد مسلح افراد موجود ہیں۔
جنین کے کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں 13 فلسطینی شہید اور 117 زخمی ہوئے۔