Jul ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • روس کے صدر پوتین اور ویگنر گروپ کے کمانڈر کی ملاقات

روس کے صدر اور ویگنر گروپ کے کمانڈر کی یہ ملاقات بغاوت کے چند دن بعد ہوئی ہے ۔

سحر نیوز/ دنیا: رائٹرز کی رپورٹ  کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر نے ویگنر گروپ کے کمانڈر سمیت 35 افراد سے ماسکو میں اس گروپ کی جانب سے ناکام بغاوت کے 5 روز بعد ملاقات کی۔

پیسکوف نے کہا کہ ولادیمیر پوتین نے 35 افراد کو ملاقات کیلئے مدعو کیا تھا جس میں ویگنر گروپ کے کمانڈر بھی شامل تھے۔

کریملن کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ویگنر کے کمانڈروں نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے دوران روس کے صدر کو بتایا کہ وہ ان کے سپاہی ہیں اور ان کی زیر کمان افواج ان کے لیے لڑتی رہیں گی۔

واضح رہے کہ ویگنر گروپ کے کمانڈر پریگوزن کی مختصر بغاوت بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی ثالثی کے ساتھ ختم ہوا ۔

پریگوزن کا کہنا تھا کہ بغاوت کا مقصد حکومت کا تختہ الٹنا نہیں تھا اور یہ صرف روسی وزارت دفاع کے اہلکاروں اور فوجیوں کی یوکرین میں غلطیوں اور اقدامات کی مخالفت کے اظہار کے لیے کیا گیا تھا ۔

ٹیگس