روس کو نشانہ بنانے کیلئے فرانس یوکرین کو دورمار میزائل دے گا
Jul ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
مغربی ممالک روس پر مزید دباؤ ڈالنے اور یوکرین جنگ کو مزید طول دینے کے لئے روز بروز ایک نیا فیصلہ لے رہے ہیں۔
سحر نیوز/دنیا: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کیف کو دور مار میزائل فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کے فوجی اس کے ذریعے روس کو نشانہ بنا سکیں۔
فرانس کے علاوہ امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک آٹومیٹک رائفلوں سے لیکر، ٹینک، راکٹ اور میزائل تک ہر طرح کے جنگی وسائل یوکرین کو فراہم کر چکے ہیں اور مغربی ممالک نے تو یوکرین کی جنگ کے آغاز سے اب تک اپنے ہتھیاروں کے ذخیروں کا دروازہ کیف پر کھول دیا ہے جس سے اس جنگ کی صورتحال اور بھی پیچیدہ ہو گئی ہے۔لیکن اس قسم کے ہتھیاروں کے باوجود امریکہ اور مغربی ممالک جنگ یوکرین سے کوئی خاطر خواہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔