اسرائیلی جاسوسوں پر مصیبت بڑھی، دوسرا بھی غائب
اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے گزشتہ ہفتے ایک افریقی ملک میں اس بار دوسرے صیہونی کے اغوا کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی حکومت کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایتھوپیا میں ایک صیہونی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس دعوے کے مطابق، زیربحث شخص کو نامعلوم افراد نے ایتھوپیا کے جنگلاتی علاقوں کا دورہ کرتے وقت اغوا کر لیا تھا۔
ان ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی حکومت کی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مغوی شخص اس ہفتے کے پیر کو "امہرہ" کے علاقے سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ صیہونیوں نے اس بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی ہیں اور نہ ہی اس شخص کی شناخت ظاہر کی ہے۔
ایک ہفتے میں یہ دوسرا موقع ہے کہ صیہونی میڈیا نے صیہونیوں کے اغوا کی خبریں دی ہیں۔ تل ابیب نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق میں ایک صیہونی لاپتہ ہو گیا ہے۔ صہیونیوں نے اس اغوا کا ذمہ دار عراقی تنظیموں کو قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ عراقی حزب اللہ نے اس صیہونی کو جو دراصل ایک جاسوس ہے، اغوا کیا ہے۔
تصاویر اور خبروں کے مطابق الزبتھ تزورکوف" صیہونی حکومت کی ایک ملازمہ ہے جس نے روسی پاسپورٹ کے ساتھ کئی بار عراق کا سفر کیا۔ تزورکوف اسرائیلی فوج کے لیے کام کرتی تھی اور صیہونی سیکورٹی اور انٹیلی جنس حکام کو تجزیے اور رپورٹس فراہم کرتی تھی۔
اپنے حالیہ دورہ عراق میں اس نے پہلے اس ملک کے کردستان علاقے کا سفر کیا اور پھر عراق کے مرکز گئی۔ اس دوران شائع ہونے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مارچ سے لاپتہ ہے۔