Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا: بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہی،21 افراد ہلاک متعدد لاپتا

جنوبی کوریا میں بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے مختلف واقعات میں 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیم بھرنے کی وجہ سے21 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 11 لاپتا ہیں ۔

شمالی صوبے چنگ چیونگ میں واقع گوسان ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، ڈیم میں 27 سو ٹن سے زیادہ پانی فی سیکنڈ کی رفتار سے بہنے لگا، جس کے اخراج میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر آج تمام سست ٹرینوں اور کچھ بلٹ ٹرینوں کو روک دیا گیا کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ، ٹریک پر سیلاب اور پتھروں کے گرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں کیلئے فوج طلب کر لی گئی ہے۔

آبادیوں میں پانی بھرجانے سے 6 ہزار 400 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے 15 سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

ٹیگس