Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • یوکرین کی اپنے مغربی حامیوں کی حمایت کے بغیر کوئی اوقات نہیں: یوکرینی صدرکے سابق مشیر

یوکرینی صدرکے سابق مشیر نے کہا ہے کہ کریمیا پر حملے کی صورت میں یوکرین کی معیشت کا شیرازہ بکھر جائیگا۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے صدرولادیمیر زیلینسکی کے سابق مشیر ایلیکسی آرستووچ نے کہا ہے کہ کیف مکمل طور سے مغرب سے وابستہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یوکرین کی سرزمینوں کو فوجی طریقے سے واپس لینے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ کریمیا پر حملے کی صورت میں یوکرین کی معیشت کا شیرازہ بکھر جائیگا۔

ایلیکسی آرستووچ نے کہا کہ کیف کی اپنے مغربی حامیوں کی حمایت کے بغیر کوئی اوقات نہیں اور واشنگٹن اور اس کے اتحادی روس اور یوکرین کی جنگ سے صرف اور صرف اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں کیف کے مدنظر اہداف اوراس کے مغربی حامیوں کے اہداف کے مابین کھلا تضاد پایا جاتا ہے۔

ٹیگس