Jul ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ شمالی کوریا سے اس کا ہتھیار چھین نہیں سکتا

کِم یو جونگ نے ایک بار پھر امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی اسلحہ جاتی ترقی کو روکنے سے باز رہے۔

سحر نیوز/ دنیا: شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کِم یو جونگ نے وائٹ ہاوس کے سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس کو ہر ایسے اقدام سے اجتناب کرنا چاہئیے جس سے امریکہ کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہو۔ کِم یو جونگ نے یہ بھی کہا کہ پیونگ یانگ سے اس کا ہتھیار چھیننا نا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ  جیک سلیوان نے شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پیونگ یانگ کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی بات کہی تھی۔

کِم یو جونگ نے امریکہ کی جانب سے بلا شرط گفتگو کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا کہ شمالی کوریا کی پیشرفت کو روکنا، امریکہ کا وہ خواب ہے جو شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے خصوصی کمرشل زون پر جاسوسی پروازیں انجام دیں جس پر پیونگ یانگ نے سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کو شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں خبر دار کیا تھا۔

ٹیگس