Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا میں امریکی جوہری آبدوز کی تعیناتی پر شمالی کوریا کا دبنگ رد عمل

جنوبی کوریا کےآرمی چیف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے دو اشیا فضا میں چھوڑی گئی ہیں اور وہ کم دوری تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سمجھے جاتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: جنوبی کوریا کےآرمی چیف کے بیان میں آیا ہے کہ شمالی کوریا کے کم فاصلے پر مار کرنے والے ایس آر بی ایم بیلسٹک میزائل 550 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں گرا ہے۔

سیئول کے فوجی حکام کے بقول جنوبی کوریا کی فوج نے مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 30 منٹ اور 3 بجکر 46 منٹ پر شمالی کوریا کی جانب سے کم دوری پر مار کرنے والے 2 میزائل فائر کئے جانے کا مشاہدہ کیا اور یہ دونوں میزائل سوسان سے فائر کئے گئے۔

شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو پیونگ یانگ کے رد عمل سے تعبیر کیا ہے اور یہ رد عمل امریکہ کی جانب سے جنوبی کوریا میں جوہری آبدوز تعینات کئے جانے پر دکھایا گیا ہے۔

ٹیگس