نیٹو کی سمندرمیں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کی مشقیں
ترکیہ، اٹلی، برطانیہ اور امریکہ سے سات جنگی بحری جہاز ان فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے بحیرہ روم روانہ ہوئے ہیں۔
سحر نیز/ دنیا: نیٹو نے سمندری بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کی مشقیں انجام دینے کیلئے اپنے مختلف قسم کے جنگی بحری جہاز اور بارودی سرنگیں صاف کرنے والے بحری جہاز بحیرہ روم بھیجے ہیں۔
نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ان اسٹریٹجک راستوں کو کھلا رکھ سکیں تاکہ تجارتی بحری جہاز آرام اور سکون کے ساتھ ان راستوں سے گزر سکیں۔
اس سے قبل میڈیا ذرائع نے خبر دی تھی کہ روس نے شام کی طرطوس بندرگاہ میں روسی فوجیوں کی حفاظت کیلئے گورشکوف بحری جہاز کو بحیرہ روم روانہ کیا ہے۔ یہ بحری جہاز دو مہینے تک بحیرہ روم میں رہے گا اوراس کا شام میں واقع طرطوس بحری اڈے سے رابطہ رہے گا۔
یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب مغرب اور روس کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور یہ کشیدگی قطب شمال سمیت دنیا کے دیگر علاقوں تک پھیل چکی ہے۔