Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین کے خطرناک نتائج سے امریکی عوام بے خبر

امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کے ایک سابق افسر نے کہا ہے کہ واشنگٹن، جنگ یوکرین کے خطرناک نتائج سے امریکی عوام کو باخبر نہیں کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے کے ایک سابق افسر اسکاٹ ریٹر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اس بات کے اعتراف سے خوفزدہ ہے کہ یوکرین کو فراہم کی جانے والی بیشتر مالی امداد  صرف یوکرینی حکام کی جیبوں میں پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اس بات کا راز کھولنے کی جرات نہیں کر سکتی کہ وہ دنیا کے کرپٹ ترین ملک کی مالی مدد کرتی رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس طرح سے امریکی مالی مدد کا یوکرینی حکام کی جیبوں میں پہنچنا زیلنسکی ک حمایت میں مکمل شکست کے مترادف ہے۔

یوکرین کی جنگ کے 17 ماہ پورے ہو رہے ہیں اور اس دوران امریکہ اور نیٹو کے رکن ممالک نے یوکرین کی اربوں ڈالر کی مالی مدد کی ہے مگر کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس