Aug ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست ہوائی میں لگی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی

امریکی ریاست ہوائی میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے اور ریاست کے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ اور تیز ہواؤں نے ریاست کو راکھ کر دیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آگ نے لاھائنا شہر کا محاصرہ کر لیا تھا اور لوگ زندگی بچانے کےلئے سمندر میں چھلانگیں لگا رہے تھے جہاں وہ ڈوب کر مرگئے۔
ریاست ہوائی کے گورنر نے کہا کہ لاھیائنا کا 80 فیصد حصہ جل کر راکھ ہوگیا ہے اور شہر کی وہ حالت ہو گئی ہے جیسے کوئی بم اس شہر پر پھینکا گیا ہو۔

ٹیگس