Aug ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • یوکرین کا کریمیہ پر ایک اور بڑا ڈرون حملہ ناکام

روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کی جانب سے ایک بڑے ڈرون حملے کے ناکام بنائے جانے کی خبر دی ہے-

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کریمیہ میں 14 یوکرینی ڈرون طیاروں کے مار گرایا ہے جب کہ 6 دوسرے ڈرون طیارے الیکٹرانک جنگ کے نظام کے ذریعے سے ناکارہ بنائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق روسی سیکورٹی اہلکاروں نے کچھ دیر کےلئے کریمیہ پل پر ٹریفک کو بھی بند کر دیا جب کہ کریمیہ کے مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے کے سائرن بجتے سنائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز روسی فوج نے یوکرین کے کچھ اہم علاقوں پر قبضہ کرنے کی خبر بھی دی تھی اور بہت بڑی تعداد میں یوکرینی فوجیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوکرینی فوج نے ان علاقوں کو واپس لینے کےلئے 7 مرتبہ حملے انجام دئیے جو سب ناکام ہوگئے-

ٹیگس