روس میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک، درجنوں زخمی (ویڈیو)
Aug ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
روس کی ایمرجنسی وزارت نے داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے میں 27 افراد کے ہلاک اور 68 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روس کی ریاست داغستان میں ایک پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے اور اس سے لگنے والی آگ سے 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 68 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق داغستان کے دارالحکومت مکھا چھکالا میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پیٹرول پمپ پر زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں کو ائیرکرافٹ کے ذریعے ماسکو منتقل کر دیا گیا ہے۔