ہالینڈ میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج
Aug ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق، یہ گھناونی حرکت ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے انجام دی گئی ہے جو مسلمانوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور یورپ میں اسلاموفوبیا اور منافرت پر مبنی اقدامات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ جب بعض مسلم شہریوں نے اس شخص کے اس قابل مذمت اقدام کو روکنے کی کوشش کی تو ہالینڈ کی پولیس نے مسلمانوں پر حملہ کردیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بعض افراد کو گرفتار کر لیا۔
یورپی ممالک اس نوعیت کی حرکتوں کو روکنے کے بجائے، اسے آزادی اظہار کے بہانے اور بھی فروغ دے رہے ہیں، جبکہ انہی ممالک میں صیہونی حکومت اور غیر اخلاقی مسائل کے خلاف اٹھنے والی ہر طرح کی آواز کا گلا گھونٹ دیا جاتا ہے۔