Aug ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  •  یوکرینی ڈرون، روسی ریلوے اسٹیشن کی چھت پر گرنے سے 5 افراد زخمی

روسی علاقے کورسک کے گورنر نے یوکرین کے ایک ڈرون طیارے کے علاقے میں موجود ریلوے اسٹیشن پر گرنے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق کورسک کے گورنر رومن استار وویٹ نے کورسک ریلوے اسٹیشن پر یوکرین کے ڈرون حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں اور ریلوے اسٹیشن کے ایک حصے کو آگ لگ گئی ہے۔ اسپوتنیک نے روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کی ایف کی جانب سے ماسکو پر کئے جانے والے دہشت گردانہ ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ روس کے فضائی دفاعی نظام نے استبنسکی کے علاقے میں ایک ڈرون کو شناخت کرنے کے بعد الیکٹرانک جامنگ نظام کے ذریعے نشانہ بنایا جس سے یہ ڈرون طیارہ ایک متروکہ علاقے میں جا گرا اور اس کے گرنے سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ٹیگس