Aug ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا ایک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ایک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے اور اس موقع پر شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون بھی موجود تھے۔
یہ میزائل تجربہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے دفاعی اور اقتصادی تعاون میں فروغ کے اعلان کے تین دن بعد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا میزائل تجربات اور خلائی جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے والا ہے۔
واضح رہے شمالی کوریا نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی ممالک خطے میں تباہ کن اقدامات جاری رکھیں تو شمالی کوریا بھی ملکی دفاع کےلئے دفاعی صلاحیت بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔

ٹیگس