Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکی کی خطے میں جنگی مشق سے ایٹمی جنگ شروع ہوسکتی ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ جنگی مشق کی مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ممکن ہے اس جنگی مشق سے علاقے میں ایٹمی جنگ شروع ہو جائے۔

سحرنیوز/دنیا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کیمپ ڈیوڈ میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کے مشترکہ بیان کے بعد ان ممالک کی مشترکہ فوجی مشق پر شمالی کوریا نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشق خطے میں ایٹمی جنگ شروع کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی یونهاب نے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے مشترکہ بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ سئول، واشنگٹن اور ٹوکیو نے کیمپ ڈیوڈ میں ایٹمی جنگ کو ہوا دینے والے اقدامات کئے ہیں۔
دوسری جانب پیونگ یانگ کا کہنا ہے کہ خطے میں فوجی جنگی مشقوں کی نوعیت، شمالی کوریا پر حملہ کرنے والی ہے اور اس بات کا احتمال ہے کہ ان فوجی مشقوں میں امریکہ کے اسٹریٹجک ہتھیار بھی شامل ہوں گے جب کہ شمالی کوریا ان کا جواب دینے کےلئے مناسب وقت کا انتظار کر رہا ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں سے علاقے میں ایٹمی جنگ کا امکان بڑھ جائے گا۔

ٹیگس