Aug ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • جرمنی کی یوکرین کو اسلحہ فراہمی جاری، نئے امدادی پیکج کا اعلان

جرمنی نے یوکرین کے لئے نئے اسلحہ پیکج کی گرانٹ کے تحت پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام، جاسوسی ڈرون طیارے اور کروڑوں گولیاں مہیا کی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے یوکرین کے لئے نیا امدادی پیکج تیار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فوجی امدادی پیکج میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام،  چھوٹے ہتھیاروں کی 31 ملین گولیاں اور جاسوسی ڈرون طیارے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جرمنی نے یوکرین کو سال 2022ء میں 2 اعشاریہ 17 بلین ڈالر مالیت کا اسلحہ فراہم کیا تھا جو 2023ء میں بڑھ کر 5 اعشاریہ 85 بلین ڈالر ہوگیا ہے۔

ٹیگس