Aug ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں رگبی کے ایک میچ میں فائرنگ، کئی افراد زخمی

امریکی گن کلچر سے اس مرتبہ اوکلاہوما نشانہ بنا ہے، رگبی کے ایک میچ کے دوران ہونے والی فائرنگ سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسپوتنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما میں رگبی کے ایک میچ کے دوران فائرنگ کا حادثہ پیش آ گیا جس سے چار افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رگبی کا میچ اسکول کی دو ٹیموں کے درمیان جاری تھا جب اچانک فائرنگ ہونا شروع ہوگئی اور اس سے بھگدڑ مچ گئی۔ اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

ٹیگس