Aug ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • واگنر ملیشیا اپنی وفاداری کا حلف اٹھائے، ولادیمیر پوتن کا فرمان

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فرمان جاری کیا ہے کہ واگنر ملیشیا، حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا حلف اٹھائے اور اس سلسلے میں دستاویز پر دستخط بھی کرے۔

سحر نیوز/ دنیا: اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک فرمان جاری کیا ہے  جس میں کہا گیا ہے کہ واگنر ملیشیا کے جو جنگجو بھی جنگ یوکرین میں روس کی حمایت میں کچھ کرنا چاہتے ہیں انہیں ماسکو کے ساتھ وفاداری کا اعلان اور حلف نامے پر دستخط کرنے ہوں گے۔ اس فرمان کے مطابق دستخط کرنے والے فوجی، روسی فوجی کمانڈروں کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ واگنر ملیشیا کے اراکین سے حلف نامے پر دستخط کروانے کا اصل مقصد، اس کو براہ راست اپنے کنٹرول میں لینا ہے۔ واگنر ملیشیا ایسا فوجی گروہ تھا جس نے بغاوت سے پہلے روس کی وزارت دفاع کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ واگنر ملیشیا کے اراکین نے یوگنی پریگوژین کی سربراہی میں، جو حال ہی میں طیارہ حادثے میں اپنی جان گنوا چکے ہیں، ماسکو کے خلاف مسلحانہ بغاوت کردی تھی۔

ٹیگس