Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ، فلوریڈا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں دو افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر میں پرواز کے دوران آگ لگنے کے بعد وہ ایک اپارٹمنٹ پر گر گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر تین افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اپارٹمنٹ میں موجود ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ فضا میں پرواز کے دوران اچانک عقبی حصے سے ہیلی کاپٹر ٹوٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ سوشل میڈیا میں سامنے آنے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کا پٹر کے اندر سے شعلے باہر نکل رہے ہیں اور دونوں جانب سے آگ لگي ہوئی ہے۔ اس درمیان ہیلی کاپٹر دوحصوں میں تقسیم ہوکر نیچے گرجاتا ہے

۔

ٹیگس