Sep ۰۵, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • یوکرینی وزیر دفاع کی برطرفی پر روس کے وزیر دفاع  کا ردعمل

روس کے وزیر دفاع نے یوکرینی وزیر دفاع کی برطرفی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فیصلے کا دارومدار امریکہ پر ہوتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے یوکرینی وزیر دفاع کو ہٹا کر رستم اومروف کا انتخاب کئے جانے پر کہا ہے کہ جو امریکہ کہتا ہے یوکرین میں وہی ہوتا ہے البتہ روس کے لئے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون وزیر دفاع بنتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یوکرین جب چاہے اپنا کوئی بھی وزیر تبدیل کر سکتا ہے تاہم اس سلسلے میں ہر فیصلہ امریکہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ہفتے کی شب اپنے ملک کے وزیر دفاع کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ان کا ملک نیٹو کے ہتھیار روس کے خلاف استعمال نہ کرنے کا پابند ہے۔ زیلنسکی نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت دفاع کو فوج اور سماج کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔

 

ٹیگس