شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون ٹرین سے روس پہنچے
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون ٹرین کے ذریعے روس پہنچ گئے ہیں
سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون بولٹ پروف اور کالے شیشے والی ٹرین سے روس پہنچے جہاں رواں ہفتے روسی صدر پوتین سے ان کی ملاقات ہوگی۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما روس کے مشرقی علاقے میں کسی نامعلوم مقام پر روس کے صدر پوتین سے ملاقات کريں گے - شمالی کوریا کے رہنما کی ٹرین ایک بکتر بند ٹرین ہے جس پر وہ پیونگ یانگ سے سوار ہوئے - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما بیس گھنٹے کا سفر کا کرکے گیارہ سو اسّی کلومیٹر کا سفر ہری اور پیلی ٹرین پرکیا۔
پوتین اور کم جونگ اون کی ملاقات میں ہتھیاروں کے معاہدے کا امکان ہے جس پر امریکا نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسکو ممکنہ طور پر شمالی کوریا سے توپ خانے اور ٹینک شکن میزائل خریدے گا جبکہ شمالی کوریا بدلے میں روس سے جدید سیٹلائٹ اور ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوز ٹیکنالوجی چاہے گا۔