روس، شمالی کوریا کے خلاء نوردوں کی تربیت کرے گا، کم جونگ ان اور پوتین کی ملاقات (ویڈیو)
روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاءنوردوں کی روس میں تربیت اور انہیں خلاء میں بھیجنے کے موضوع پر کم جونگ ان اور ولادیمیر پوتین کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے وستوچنی میں ملاقات کی اور شمالی کوریا کے خلاء نوردوں کو خلاء میں بھیجنے کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔
دیمتری پیسکوف نے کہا کہ کم جونگ ان اور ولادیمیر پوتین نے شمالی کوریا کے فوجیوں کی یوکرین میں تعیناتی کے موضوع پر کوئی گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق دیمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ پوتین اور کم جونگ ان نے اس ملاقات میں صحت، تعلیم، انسانی امدادی امور کے موضوعات کے علاوہ روس کے ٹرانسپورٹ نظام اور ائیرپورٹ اور بندرگاہوں کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان نے مختلف عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق رائے کیا ہے جب کہ ولادیمیر پوتین کا ابھی شمالی کوریا کے دورے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔