Sep ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran

اوشین ایکسپلوریشن کے محققین کو خلیج الاسکا میں کسی چٹان کے قریب غوطہ خوری کے دوران ایک پراسرار ‘سنہری انڈے’ جیسی شے ملی ہے۔

سحرنیوز/سائنس اور ٹکنالوجی: امریکا کی نیشنل اوشین اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (این او اے اے) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر انوکھی دریافت کی اطلاع دی۔
ادارے نے بتایا کہ یہ ہموار سونے کا گنبد نما نمونہ جس کا قطر 10 سینٹی میٹر سے تھوڑا زیادہ تھا، ایک چٹان سے مضبوطی سے چپکا ہوا تھا۔
ادارے نے مزید بتایا کہ کیمروں کے زوم ہونے کے بعد سائنس دان اس کی ظاہری شکل دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک اس کی شناخت اس حقیقت سے آگے نہیں کر سکے ہیں کہ یہ حیاتیاتی شے ہی ہے۔
اس پراسرار شے کے سلسلے میں سائنسدانوں کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس