تل ابیب میں شدید دھماکے کی خبر
عبرانی میڈیا نے تل ابیب کے مرکز میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے ۔
سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کے مطابق، عبرانی ذرائع ابلاغ نے زور دے کر کہا ہے کہ دھماکہ تل ابیب کے وسط میں واقع الیرکون پارک کے اندر ہوا۔
ان ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سیکیورٹی فورسز اس کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
واللا نیوز نے دعویٰ کیا کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہ ایک کنڈرگارٹن کے قریب تھا۔ واللا نیوز کے صحافی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کی آواز اتنی بلند تھی کہ وہ اور اس کا کتا ابھی تک دباؤ میں ہیں۔
اس دوران، کچھ عینی شاہدین نے زور دے کر کہا کہ دھماکہ تل ابیب کی بندرگاہ اور ڈیزنکوف اسٹریٹ کے قریب ہوا اور اس کے ہونے کے بعد بڑی سیکورٹی فورسز نے اس جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔
چند دوسرے صیہونی اہلکاروں نے بھی اطلاع دی ہے کہ ہم بہت مشکل وقت میں ہیں اور نصب کیے گئے بموں کی فکر ہمیں خوفزدہ کرتی ہے۔
واللا نیوز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اس لمحے تک ہمیں مختلف مقامات پر مسلح کارروائیوں کے بارے میں 60 سے زیادہ وارننگز موصول ہو چکی ہیں۔