ایرانی ڈرونز کے استعمال سے متعلق امریکی دعوے بے بنیاد ہیں: روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے امریکی دعوے بے بنیاد ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی حکام کی جانب سے ایرانی ڈرونز روس کو بھیجے جانے کے دعوے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے دعوے من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور اس قسم کے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بہت جذباتی اور پرجوش انداز میں بے بنیاد دعوے کرتے رہتے ہیں۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ روس یوکرین پر حملے کے لیے ایرانی ڈرون استعمال کر رہا ہے۔
سرگئی لاوروف نے اپنی پریس کانفرنس میں زور دے کر کہا کہ ایرانی ڈرون کے استعمانل کے دعوے ایسے میں کئے جا رہے ہیں کہ ایرانی حکام نے بارہا اس قسم کے دعووں کو مسترد کیا ہے اور 6 جولائی کو اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے واضح طور پر کہا تھا کہ ایرانی ڈررون کے استعمال سے متعلق کی ایف کا دعوی بے بنیاد ہے۔
مغربی ممالک کا دعویٰ ہے کہ ان کے مطابق ایران اس وقت یوکرین میں فوجی کارروائیوں کے لیے روس کو ڈرون بھیج رہا ہے۔ ماسکو اور تہران بارہا ان دعوؤں کی تردید کر چکے ہیں ۔