یوکرین کا روسی نیوی کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی
Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روسی نیوی پر اپنے حملےمیں روسی نیوی کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے-
سحرنیوز/دنیا: این بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جمعہ کے دن بحیرہ اسود میں روسی بحری بیٹرے پر حملے کے دوران روسی نیوی کے کمانڈر وکٹر سوکولوف کو ہلاک کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین نے اپنے اس دعوی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے- اگر یوکرین کا یہ دعوی درست ہے تو یہ روس یوکرین جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہوگا۔ یوکرین کی اسپیشل فورسز نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں روس کا نیوی کمانڈر ان 34 ہلاک والے نیوی افسروں میں شامل ہے جو جمعہ کے دن سواستوپول کریمیا میں یوکرین کے حملے میں مارے گئے تھے۔