بائیڈن کے کتے نے امریکی ایجنٹ کو کاٹ لیا
امریکی صدر بائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاؤس سیکرٹ سروس کے ایجنٹ کو کاٹ لیا۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر جو بائیڈن کے کتے نے حالیہ مہینوں میں دوسری بار وائٹ ہاؤس کے عملے کے رکن کو کاٹا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس سیکرٹ سروس کے ایک افسر پر ’کمانڈر‘ (جو بائیڈن کے کتے) کے حملے اسے کاٹنے کی خبر دی ہے۔
نیشنل نیوز کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے کہ صدر کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے عملے پر حملہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر انتھونی گیگلیلمی کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے کتے نے گزشتہ پیر کی صبح 8 بجے کے قریب وائٹ ہاؤس کے ایک وردی والے افسر کو کاٹ لیا۔
امریکہ کی خاتون اول جل بائیڈن کی کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس پالتو جانوروں کے لیے دباؤ کا مرکز ہے۔
کمانڈر، ایک جرمن شیفرڈ جو پہلی بار 2021 میں وائٹ ہاؤس میں داخل ہوا تھا اور وہ اکتوبر 2022 سے جنوری کے درمیان کم از کم 10 مرتبہ سیکرٹ سروس کے ملازمین پر حملہ کر چکا ہے۔
اس سے قبل جولائی میں پیش آنے والے واقعے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک اہلکار اس کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوا تھا اور اسے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے عملے کو توقع تھی کہ کتے کو پہلے واقعے کے بعد ایک نئے تربیتی کورس سے گزرنا پڑے گا۔