روس نے نام نہاد سپر پاور امریکہ کی دھجیاں اڑا دیں
Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
روس نے امریکہ کو ایٹمی ایندھن بھیجنا بند کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق روسی کمپنی روس اٹم (ROSATOM) نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے امریکہ کو جوہری ایندھن کی برآمد روک دی ہے۔
اس کمپنی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ انشورنس کی وجہ سے سینٹ پیٹرزبرگ کی بندرگاہوں سے امریکہ کو جوہری ایندھن کی برآمدات روک دی گئی ہیں۔
روس ایٹم نے غیر ملکی صارفین کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح پورا کرنے پر بھی تاکید کی۔
واشنگٹن نے اس سے قبل یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائیوں کے بہانے اس روسی سرکاری کمپنی کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔