Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، صیہونی حلقوں کی تشویش

صیہونیوں کی طرف سے آنے والے ہفتے میں مزاحمتی نوجوانوں کی درجنوں کارروائیوں کی پیشن گوئی ہوئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو اگلے ہفتے کے دوران درجنوں فلسطینی نوجوانوں کی کارروائیوں کے حوالے سے متعدد انتباہات موصول ہوئے ہیں۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی عید کے ایام میں فلسطینی نوجوانوں کی کارروائیوں کے بارے میں درجنوں انتباہات موصول ہونے کے بعد سیکورٹی اور انٹیلی جنس ادارے مکمل چوکس ہیں۔

العربی الجدید نیوز ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی فوج اور سیکورٹی اداروں نے فلسطینیوں کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے اور آمادگي کی سطح کو زیادہ سے زیادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی زبان کے چینل کان نے بھی اطلاع دی ہے کہ درجنوں انتباہات موصول ہونے کے بعد غاصب فوجیوں نے مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے درمیان تقسیم ہونے والی لائن پر اپنے گشت میں اضافہ کر دیا ہے اور ساتھ ہی عبادت گاہوں کے ارد گرد پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں کی صیہونی مخالف کارروائیاں روزمرہ کا حصہ بن گئی ہیں اور مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں وہ مسلح ہو چکے ہیں اور صیہونی حکومت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی نوجوانوں کی صیہونی مخالف کارروائیاں روزمرہ کا حصہ بن چکی ہیں۔ اس سال 36 فوجی اور آباد کار فلسطینی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں جنہیں آتشیں اسلحے سے ہلاک کیا گیا۔

ٹیگس