یورپی یونین یوکرین کے ساتھ ہے: جوزف بورل
Oct ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین کی جنگ کو مزید بھڑکانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: جنگ یوکرین میں مغربی ملکوں کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے دائرے میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ جب تک ضرورت رہے گی یورپی یونین یوکرین کے ساتھ رہے گی ۔
انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں یوکرین کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی اور تعمیر نو کے عمل کی حمایت کرتی ہے اور یورپی یونین کا یہ عمل یوکرین کے لئے ایک فطری حق کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین کی جنگ کو مزید بھڑکانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اوراسی لئے وہ یوکرین کو بھاری ہتھیار دے رہے ہیں۔