دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی حملے پر روس کا ردعمل
روسی وزارت خارجہ نے شام کے دمشق اور حلب ہوائی اڈوں پر اسرائيل کے حملوں کو اس ملک کے اقتدار اعلی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں شام کے دمشق اور حلب ہوائی اڈوں پر اسرائیلی حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان حملوں کو شام کے اقتدار اعلی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گيا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ فلسطین اور اسرائيل کی لڑائی کی وجہ سے خطے میں پیدا شدہ کشیدگی میں شدت کے دوران اس طرح کے اقدامات کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں کیونکہ اس سے سارے خطے میں مسلح کشیدگی میں شدت پیدا ہوسکتی ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائيل کی فضائیہ نے جمعرات کے دن شام کی سرزمین پر حملے کئے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کے رن ویز کو نقصان پہنچا تھا۔
صیہونی حکومت ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے شامی فوج کے مراکز اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی ہے۔