روس کے ایک اہم مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں سے شرپسند فوج کی بساط لپیٹ دی جائے گی
ماسکو سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق مفتیان کونسل، روس، کے سربراہ شیخ راویل عین الدین نے ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی سے آج ٹیلی فونی گفتگو کی۔ اس گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں سے شرپسند فوج کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔
سحر نیوز/ دنیا: مفتی شیخ راویل عین الدین نے اس گفتگو میں کہا کہ روس کے مسلمان مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کو اس بات پر یقین ہے کہ بالآخر عدل و انصاف برقرار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی مسلمانوں کو یقین ہے کہ 75 سال سے مقبوضہ علاقوں میں اپنی شر پسندی جاری رکھنے والی شرپسند فوج کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔
شیخ راویل عین الدین نے اس کے ساتھ ہی غاصب اور بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
ایرانی سفیر کاظم جلالی نے بھی اس گفتگو میں غزہ پٹی میں جاری غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی۔ کاظم جلالی نے ملت فلسطین کی حمایت میں روس، خاص طور سے روسی صدر ولادیمیر پوتین، کے قابل ستائش موقف کا ذکر کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے ظالمانہ رویہ کے مقابلے اور اس کی مذمت میں مسلمانوں، خاص طور سے روسی مسلمانوں سے اقدام کرنے کی اپیل کی۔