امریکہ: اسرائیل اور یوکرین کیلئے2 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا پیکج
Oct ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
امریکہ کیف اور تل ابیب کو مزید ہتھیار فراہم کر کے جنگ کی آگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے بھی کہا ہے کہ کیف اور تل ابیب کے لئے دو ارب سے زائد ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اس امدادی پیکج کی حمایت کے بارے میں اس ہفتے امریکی کانگریس کے ساتھ اہم مذاکرات بھی کریں گے۔
یوکرین کے وزیر خزانہ نے مغرب میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ کیف کو مزید کوشش کرنا ہوگی تاکہ وہ اپنے شرکا کو اس بات پر راضی کر سکے کہ وہ یوکرین کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں۔