Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملے لاحاصل:  روسی وزیر دفاع

مغرب کی فوجی اور اسلحہ جاتی امداد کی بنیاد پر روس کے خلاف کئے جانے والے حملوں کی کامیابی کے بارے میں یوکرین کے صدر زیلنسکی کی امیدوں کے باوجود یہ حملے اب تک کامیاب نہیں رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے اپنے ملک کے صدر ولادیمیر پوتین اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ یوکرین کے حملوں کو روسی فوج کی دفاع کا سامنا کرنا پڑا اور ان حملوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ انھوں نے کہا کہ جولائی کے آغاز سے یوکرین کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے مقابلے میں روس کی کارروائیوں میں کیف کو اپنے سیکڑوں ٹینکوں اور دیگر فوجی سازوسامان، پندرہ سو بکتر بند گاڑیوں اور بھاری تعداد میں فوجی اہلکاروں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ جنگی مورچوں پر روسی فوج بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔

اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی اپنے ایک بیان میںکہا تھا کہ روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملے مکمل طور پر شکست سے دوچار رہے ہیں ۔

دوسری جانب روس کے ایس یو، ایس ایم تھرٹی جنگی طیارے نے جنوبی دونیسک میں یوکرین کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

ٹیگس