Oct ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کی غزہ کے ہسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر صیہونی حکومت کےوحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ٹیڈروس ادھانوم نے ایک بیان میں عام شہریوں اور ہسپتالوں کو فوری طور پر تحفظ فراہم کئے جانے اور غزہ کے عوام کو اس علاقے سے نکل جانے کے احکامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا - اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے بھی غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر جارحانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیاہے-

بلجیم کی وزیر خارجہ حاجا لحبیب نے بھی المعمدانی ہسپتال پر بمباری پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی قوانین کے احترام پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ عام شہریوں کو حملوں کا نشانہ نہ بنایا جائے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو چاہئے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کردے تاکہ وہاں کے شہریوں کو بجلی اور پانی پہنچ سکے اور ساتھ ہی انسان دوستانہ امداد غزہ میں داخل ہوسکے

ٹیگس