Oct ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • روس اور برازیل کی جنگ بندی اور انسان دوستانہ امداد تک رسائی پر تاکید

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے برازیل کے صدر لولا دا سیلوا کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: کریملن کا کہنا ہے کہ روس اور برازیل کے صدور نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں شہید ہونےوالے عام شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی، غزہ پٹی سے غیر ملکیوں کے نکالے جانے اور کسی طرح کی رکاوٹ کے بغیر انسان دوستانہ امداد تک رسائی پر تاکید کی ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی پیر کی شام تہران میں کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے تنازع کے حل کے لئے یکطرفہ کوششیں کافی نہیں ہیں بلکہ اس کے لئے سبھی کی جانب سے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

لاوروف نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ کوئی بھی اکیلا فلسطین اور اسرائيل کا مسئلہ حل نہیں کر سکتا ۔ لیکن امریکہ برسہا برس سے یہ کام اکیلے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس