روس نے نئے دفاعی نظام کے ذریعے یوکرین کے 24 جنگی طیارے مار گرائے: روسی وزیر دفاع
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی ایئر ڈیفنس نے بحیرۂ بالٹک کے اوپر دو فضائی اہداف کا پتہ لگایا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملکی فوج کے پاس ایک نیا دفاعی نظام ہے اور اس نظام کی مدد سے اس نے گزشتہ چند دنوں میں یوکرین کے چوبیس جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی ایئر ڈیفنس نے بحیرۂ بالٹک کے اوپر دو فضائی اہداف کا پتہ لگایا اور ان کی شناخت اور ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے ایک لڑاکا طیارہ روانہ کیا ۔
روس کے سخوئی ایس یو ٹوئنٹی سون لڑاکا عملے نے، درانداز طیاروں کی شناخت لنسر یعنی (لانگ رینج اسٹریٹجک بمبار) کے طور پر کی۔
روسی لڑاکا طیارے کے قریب آتے ہی ان دو امریکی بمبار طیاروں نے اپنا راستہ بدل لیا اور سرحد سے دور چلے گئے۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس ملک کی مسلح افواج نے یوکرین میں فوجی کارروائیوں کے دوران، دو امریکی میزائل اٹیکمز ATACMS ، ایک طیارہ شکن S-200 ، دو ھارم نامی اینٹی ریڈار میزائل ، دو امریکن ہیمارس سسٹم ، یوکرین کے دو مگ انتیس ایس ، ایک سوخو پچیس لڑاکا طیارہ ، اور ایک ایل انتیس تربیتی طیارہ کو نشانے پر لے کر تباہ کر دیا۔
روس کے بریانسک علاقے کے گورنر "الیگزینڈر بوگوماز" نے بھی کہا ہے کہ اس ملک کی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم اور الکٹرانیک جنگی آلات کے ذریعے یوکرین کے چار حملہ آور ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے ۔ روس نے بھی جواب میں یوکرین کے انفراسٹرکچر پر حملہ کیا جس کے باعث بدھ کے روز اس ملک کے ہزاروں شہریوں کے لئے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ یوکرین کی توانائی کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ خمیلنیتسکی کے علاقے میں رات کے وقت روس کے ڈرون حملے اور اس حملے میں خمیلنیتسکی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اطراف کو نقصان پہنچنے کے بعد ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔