Nov ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کےلئے اربوں ڈالر کی  امریکی امداد

غاصب صیہونی حکومت کے لئے یہ امدادی پیکیج ریپبلیکن اراکین کی حمایت سے ایوان نمائندگان میں پیش کیا گیا جو ایک سو چھیانوے مخالف ووٹ کے مقابلے میں دو سوچھبیس ووٹ سے پاس ہوگیا۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق یہ مائک جانسن کے امریکی ایوان نمائندگان کا اسپیکر بننے کے بعد پاس ہونے والا صیہونی حکومت کے لئے سب سے اہم امدادی پیکیج ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے کانگریس سے صیہونی حکومت، تائیوان اور یوکرین کے لئے ایک سو چھے ارب ڈالر کی امداد کی منظوری کی درخواست کی ہے لیکن ریپبلیکن نے صیہونی حکومت کے لئے امدادی پیکیج کو تائیوان اور یوکرین کے امدادی بجٹ سے الگ کردیا ہے تاکہ یہ جلد سے جلد پاس ہوجائے۔
غاصب صیہونی حکومت کے لئے اس امداد پیکیج میں اربوں ڈالر کے فوجی اور جنگی وسائل بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ کے بجٹ مینیجمنٹ آفس نے اعلان کیا تھا کہ کانگریس ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن دونوں پارٹیوں کے اراکین کے تعاون سے صیہونی حکومت کو مالی امداد کے ساتھ ہی فوجی اور سیکورٹی ایڈ بھی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

ٹیگس